اقوام متحدہ کی چار ممالک کے لئے 4.4 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 24 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے چار ممالک کے لئے 4.4 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان، نائیجیریا، صومالیہ اور یمن میں 20 ملین سے زائد انسانوں کو قحط سالی کے خطرے کا سامنا ہے۔ان افراد کے لئے 4.4 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی گئی …

اقوام متحدہ ۔ 24 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے چار ممالک کے لئے 4.4 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان، نائیجیریا، صومالیہ اور یمن میں 20 ملین سے زائد انسانوں کو قحط سالی کے خطرے کا سامنا ہے۔ان افراد کے لئے 4.4 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے جنوبی سوڈان، نائیجیریا، صومالیہ اور یمن میں انسانی بحران کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک میں کئی ملین انسان ناکافی خوراک کی وجہ سے موت کی دہلیز پر آ پہنچے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply