وسائل، مہارتوں وصنعتوں سے فائدہ اٹھانے سے پاکستان عالمی منڈی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے، افتخار علی ملک

لاہور۔11فروری (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل ومہارتوں سے مالا مال اور صنعتوں سے لیس ہے ،ان سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے تو یہ عالمی منڈی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔ اتوار کو یہاں مسلم خان بونیری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات کو …

لاہور۔11فروری (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل ومہارتوں سے مالا مال اور صنعتوں سے لیس ہے ،ان سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے تو یہ عالمی منڈی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

اتوار کو یہاں مسلم خان بونیری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات کو فروغ دے کر ہم نہ صرف اضافی ریونیو حاصل بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا اور بین الاقوامی سطح پر اپنے وقار و ساکھ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔انہوں نے ایسی جامع معاشی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مختلف شعبوں کی بحالی اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ افرادی قوت کو جدید مہارتوں سے لیس اور عالمی منڈی میں مزید مسابقتی بنانے کیلئے پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل تربیتی پروگراموں میں سرمایہ کاری اولین شرط ہے، بجلی و گیس کی مسلسل فراہمی صنعتوں کیلئے لائف لائن ،اس سے پیداواری صلاحیت کو فروغ ملتا اور آپریشنل لاگت میں کمی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن اقدامات، اقتصادی بحالی اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دے کر ہی خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں