بیجنگ ۔ 24 فروری (اے پی پی) چین نے حکومت پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لئے شروع کئے گئے آپریشن ”ردالفساد“ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان کا ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور امن و استحکام کے لئے ضروری اقدامات کا …
چین کا دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لئے آپریشن ”ردالفساد“ کی بھرپور حمایت کا اعلان

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 24 فروری (اے پی پی) چین نے حکومت پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لئے شروع کئے گئے آپریشن ”ردالفساد“ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان کا ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور امن و استحکام کے لئے ضروری اقدامات کا ادراک رکھتا ہے اور ان کی حمایت کرتا ہے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیںاور اس حوالے سے قابل قدر پیش رفت کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔








