دبئی ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 17 رنز سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ زلمی کے پلے آف میچ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے، لاہور قلندر کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 …
پی ایس ایل ٹو، پشاور زلمی کی تیسری فتح کے ساتھ پلے آف میں پہنچنے کے امکانات روشن، لاہور قلندر کو شکست

مزید خبریں
دبئی ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 17 رنز سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ زلمی کے پلے آف میچ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے، لاہور قلندر کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 149 رنز بنا سکی، ڈیلپورٹ اور میک کولم نے ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیلپورٹ کے آﺅٹ ہوتے ہی قلندر کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنا شروع ہو گئیں، قلندر نے 5 رنز پر 6 وکٹیں گنوائیں، سہیل تنویر 36 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے








