نیویارک ۔ 25 فروری (اے پی پی)عالمی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد نمبر 2342 کو منظور کر لیا ہے جس میں باور کرایا گیا ہے کہ " یمن میں سیاسی اقتدارکی مکمل طور پر منتقلی پر عمل درامد کی ضرورت ہے۔ منتقلی کا عمل خلیج تعاون کونسل کے منصوبے پر عمل درامد کے طریقہ کار اور کونسل کی سابقہ متعلقہ قرار دادوں کے عین مطابق ہونا چاہیے"۔اس کے …
سلامتی کونسل ، یمنی باغیوں پر پابندیوں میں توسیع کی قرار داد

مزید خبریں
نیویارک ۔ 25 فروری (اے پی پی)عالمی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد نمبر 2342 کو منظور کر لیا ہے جس میں باور کرایا گیا ہے کہ ” یمن میں سیاسی اقتدارکی مکمل طور پر منتقلی پر عمل درامد کی ضرورت ہے۔ منتقلی کا عمل خلیج تعاون کونسل کے منصوبے پر عمل درامد کے طریقہ کار اور کونسل کی سابقہ متعلقہ قرار دادوں کے عین مطابق ہونا چاہیے”۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی مذکورہ قرارداد میں پابندیوں سے متعلق ا±س کمیٹی کے مشن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو معزول صدر صالح اور حوثیوں کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی رقوم کو منجمد کرنے اور دونوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کی نگرانی کر رہی ہے۔فیصلے کے تحت یمن سے متعلق پابندیوں کے ماہرین کی خصوصی قانونی ٹیم کی ذمے داریوں میں مارچ 2018 تک توسیع کر دی گئی ہے۔








