سرینگر ۔ 25 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع شوپیاں کے علاقے مولو چترا گام میںقابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہریوںکی مارپیٹ ، املاک کی توڑ پھوڑ اور ایک خاتون کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے جمعرات کے روز علاقے میں ایک ایک حملے کے دوران اپنے چند …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جبر و استبداد کی کارروائیاںجنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں،سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 25 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع شوپیاں کے علاقے مولو چترا گام میںقابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہریوںکی مارپیٹ ، املاک کی توڑ پھوڑ اور ایک خاتون کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے جمعرات کے روز علاقے میں ایک ایک حملے کے دوران اپنے چند اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایک خاتون کو فائرنگ کے کے قتل کر دیا تھا جبکہ گھروں میں گھس کی مکینوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ املاک کی بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔ سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے بدلے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔








