ویلنگٹن ۔ 25 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، پروٹیز نے بلیک کیپس کو جیت کےلئے 272 رنز کا ہدف دیا، اے بی ڈی ولیئرز اور کوئنٹن ڈی کاک نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ کیوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور …
جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے ہرادیا

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔ 25 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، پروٹیز نے بلیک کیپس کو جیت کےلئے 272 رنز کا ہدف دیا، اے بی ڈی ولیئرز اور کوئنٹن ڈی کاک نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ کیوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گرینڈہوم 34 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، پریٹوریئس نے تین وکٹیں حاصل کیں، اے بی ڈی ولیئرز کو 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








