سٹیو او کیف کی تباہ کن باﺅلنگ اور سمتھ کی شاندار سنچری، آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 333 رنز سے ہرا دیا

پونے ۔ 25 فروری (اے پی پی) سٹیو او کیف کی تباہ کن باﺅلنگ اور کپتان سٹیون سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 333 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، یہ کینگروز کی بھارتی سرزمین پر 13 برس بعد پہلی کامیابی ہے، آسٹریلیا نے آخری بار 2004ءمیں …

پونے ۔ 25 فروری (اے پی پی) سٹیو او کیف کی تباہ کن باﺅلنگ اور کپتان سٹیون سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 333 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، یہ کینگروز کی بھارتی سرزمین پر 13 برس بعد پہلی کامیابی ہے، آسٹریلیا نے آخری بار 2004ءمیں بھارت کو اس کی سرزمین پر زیر کیا تھا، بھارتی ٹیم 441 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھارتی بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی کیف کی جادوئی سپن باﺅلنگ کا مقابلہ نہ کر سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، کیف نے 6 اور لیون نے 4 وکٹیں لیں، کیف کو 12 وکٹیں لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply