تیرواںواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ شروع، پاکستان کا نیپال کو 16-1 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایونٹ کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) 13 واں ویسٹ ایشیا بیس کپ شروع ہو گیا، پاکستان نے نیپال کو افتتاحی میچ میں 16-1 سکور سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے صدر سید خاور شاہ، پاکستان سپورٹس (پی ایس بی) کے …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) 13 واں ویسٹ ایشیا بیس کپ شروع ہو گیا، پاکستان نے نیپال کو افتتاحی میچ میں 16-1 سکور سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے صدر سید خاور شاہ، پاکستان سپورٹس (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل اخترنواز گنجیرا اور پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہداسلام کے علاوہ عراق اور ایران کے سفارتکار بھی موجود تھے۔ ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے بیس بال گراﺅنڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 16-1 سکور سے ہرا کر جاندار طریقے سے ایونٹ میں انٹری کی، پاکستان کی جانب سے ارسلان، سمیر، ذاکر آفریدی، عارف حسین نے 2، 2 جبکہ محسن، فقیر حسین، رضوان، فضل، مجید، امین آفریدی، ریاض خان اور وسیم نے ایک، ایک رن بنایا، نیپال کی جانب سے ڈینس سنگھ نے ایک رن بنایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply