پرتھ۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے واحد ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو اننگز اور 284 رنز سے شکست دے دی ، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو 210 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے اور میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم اپنی دوسری اننگز میں …
آسٹریلیا ویمن نے واحد ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو اننگز اور 284 رنز سے شکست دے دی

مزید خبریں
پرتھ۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیا ویمن نے واحد ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو اننگز اور 284 رنز سے شکست دے دی ،
آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو 210 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے اور میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کلوئی ٹریون اور ڈیلمی ٹکر نے 64 ، 64 رنز بنائے ، آسٹریلیا ویمن کی طرف سے کم گراتھ ، ڈارکی برائون ، ایشلے گارڈنر اور اینابیل سدرلینڈ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں
واضح رہے جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا ویمن نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ نے 210 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں ، انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔








