کراچی کنگز کے خلاف اس بارہماری حکمت عملی الگ ہوگی ۔محمد رضوان

189

ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں مدمقابل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود ماضی میں ہماری ٹیم اور میچ پلان میں مشاورت کا حصہ ضرور رہے ہیں لیکن اس بار ہماری حکمت عملی بالکل الگ ہو گی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ شام پری میچ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کو ایڈوانٹیج ہے کہ ابتدائی پانچ میچز ہوم گراو¿نڈ پر کھیلنا ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ملتان سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم چائنہ مین سپن باولر فیصل اکرم کو قومی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ فیصل اکرم نے سلطانز کے پریکٹس سیشن میں سب کو اپنی باولنگ سے متاثر کیا ہے تاہم پی ایس ایل سیزن 9 میں ان کا مقابلہ نہ صرف سینئر بلکہ پرفارمنگ کھلاڑیوں سے ہے۔