راجکوٹ۔17فروری (اے پی پی):بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناکر مجموعی طور پر 322 رنز کی برتری حاصل کر لی، یشسوی جیسوال 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ، کپتان روہیت شرما 19 اور رجت پاٹیدار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، شبمن گل …
تیسرا ٹیسٹ،بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 196 رنز بنالئے،مجموعی طور پر 322 رنز کی برتری حاصل

مزید خبریں
راجکوٹ۔17فروری (اے پی پی):بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناکر مجموعی طور پر 322 رنز کی برتری حاصل کر لی، یشسوی جیسوال 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ، کپتان روہیت شرما 19 اور رجت پاٹیدار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ،
شبمن گل 65 اور کلدیپ یادیو 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 126 رنز کے خسارے کے ساتھ 319 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 153 رنز بنائے ، کپتان بین سٹوکس 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔








