صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمارے تین اہم ترین اہداف ہیں جن میں پہلے نمبر پر تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنا، گڈ گورننس اور تیسرے نمبر پر آزاد کشمیر کی تعمیرو معاشی ترقی ہے، ان کے حصول کے لیے اہم اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمارے تین اہم ترین اہداف ہیں جن میں پہلے نمبر پر تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنا، گڈ گورننس اور تیسرے نمبر پر آزاد کشمیر کی تعمیرو معاشی ترقی ہے، ان کے حصول کے لیے اہم اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”پیشرفت“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان مل کر مشاورت سے فیصلہ سازی کر رہی ہے اور اس ضمن میں بہت ٹھوس منصوبہ بندی بھی شروع ہو چکی ہے اور ان پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے ۔ وسائل بھی مختص کیے جا چکے ہیں، بنیادی ڈھانچے کی تعمیرو مرمت کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ توانائی میں خود کفیل ہونے کے لیے بھی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں

Leave a Reply