لاس اینجلس میں 89 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

لاس اینجلس ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکی شہر لاس اینجلس میں 89ویں آسکر ایوارڈز میں ”مون لائٹ“نے بہترین فلم،کیسی ایفلیک بہترین اداکار،ایما سٹون نے بہترین اداکارہ ، مہرشالا علی نے بہترین معاون اداکار،بہترین معاون اداکارہ وایولا ڈیوس ، بہترین ہدایتکار ڈیمیئن چیزل،بہترین غیرملکی فلم فروشندہ اور ” زوٹوپیا“ نے بہترین اینیمیٹڈ فلم کا آسکر ایوارڈحاصل کیا۔ فلم”لا لا لینڈ“ 6 ”مون لائٹ“ اور ”ہیک سا رِج“ تین تین …

لاس اینجلس ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکی شہر لاس اینجلس میں 89ویں آسکر ایوارڈز میں ”مون لائٹ“نے بہترین فلم،کیسی ایفلیک بہترین اداکار،ایما سٹون نے بہترین اداکارہ ، مہرشالا علی نے بہترین معاون اداکار،بہترین معاون اداکارہ وایولا ڈیوس ، بہترین ہدایتکار ڈیمیئن چیزل،بہترین غیرملکی فلم فروشندہ اور ” زوٹوپیا“ نے بہترین اینیمیٹڈ فلم کا آسکر ایوارڈحاصل کیا۔ فلم”لا لا لینڈ“ 6 ”مون لائٹ“ اور ”ہیک سا رِج“ تین تین ایوارڈ کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسکر ایوارڈ کی تقریب ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ توقع تھی کہ ”لا لا لینڈ“ 14 نامزدگیوں کے ساتھ زیادہ ایوارڈ حاصل کرے گی تاہم وہ صرف 6 ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ ”مون لائٹ“ اور ”ہیک سا رِج“ نے تین تین ایوارڈ جیتے۔جس کے دوران کئی فنکاروں نے سیاسی معاملات پر بات کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply