آئیگا سوئیٹک نے تیسری مرتبہ قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

119
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

دوحہ۔19فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے تیسری مرتبہ ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 22 سالہ آئیگا سوئیٹک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں قزاخستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا کو شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا کامیاب دفاع کی بلکہ تیسری مرتبہ ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قزاخستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کیناٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(8-10)اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیاب دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ چار گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سوئٹیک کا رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے اور اس فتح کے بعد ان کے مجموعی ٹائٹلز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔