اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے کنوینر سردار عاشق حسین گوپانگ کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر عارف علوی، عبدالرشید گوڈیل اور شاہدہ اختر علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کے 2009-10ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی اے سی …
پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے کنوینر سردار عاشق حسین گوپانگ کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر عارف علوی، عبدالرشید گوڈیل اور شاہدہ اختر علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کے 2009-10ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ ان لینڈ ریونیو کے حوالے سے ایف بی آر کے متعلقہ محکموں کے آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے ڈی اے سی دو سال بعد 15 فروری 2017ءکو ہوئی ہے، ڈی اے سی کے فیصلوں اور ایف بی آر کے حکام کے موقف میں بڑا فرق ہے۔








