اسلامک گیمز کی تیاری، قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میںقومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل ( بدھ) پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ حسن ودود نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اس …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میںقومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل ( بدھ) پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ حسن ودود نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اس میں ملک بھر سے20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں دس مرد اور دس خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض شاہد بلوچ انجام دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply