اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 17 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آٹھ ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، …
قومی بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 17 مارچ کو کھیلی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 17 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آٹھ ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ہر ٹیم دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر مشتمل ہوگی۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کی خواہش مند ٹیمیں 5 مارچ تک اپنے نام رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں۔








