چٹوگرام۔20فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 65 رنز سے شکست دے دی، چٹوگرام کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھلنا ٹائیگرز 127 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، تنزید حسن کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منگل کو چٹوگرام میں کھیلے گئے بی پی ایل کے 39ویں میچ میں چٹوگرام نے پہلے …
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، چٹوگرام چیلنجرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 65 رنز سے شکست دیدی، تنزید حسن کی شاندار سنچری

مزید خبریں
چٹوگرام۔20فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 65 رنز سے شکست دے دی، چٹوگرام کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھلنا ٹائیگرز 127 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، تنزید حسن کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
منگل کو چٹوگرام میں کھیلے گئے بی پی ایل کے 39ویں میچ میں چٹوگرام نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنزبنائے، اوپنر تنزید حسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 بالوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ ٹام بروس 23 بالوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکت علی 18، روماریو شیفرڈ 10 اور محمد وسیم ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے،
کپتان شواگاتا ہوم 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ کھلنا ٹائیگرز کی طرف سے وائن پارنل، ناسم احمد، جیسن ہولڈر اور مقید الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ چٹوگرام کے 193 رنز کے جواب میں کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 127 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، کپتان انعام الحق 35 ، شائے ہوپ 31 اور جیسن ہولڈر 18 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے،
چٹوگرام کی طرف سے شوواگاتا ہوم نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بلال خان نے دو، صلاح الدین ساکل، شہید الاسلام، روماریو اور نہاد الزمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ چٹوگرام چیلنجرز کی بی پی ایل کے رواں سیزن میں یہ ساتویں کامیابی ہے۔







