پیرس امریکا نہیں جہاں لوگوں کو سرعام گولیاں مار دی جائیں، فرانسیسی صدر کا ٹرمپ کو جواب

پیرس ۔ 27 فروری (اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانسس اولاند نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس امریکا نہیں جہاں لوگوں کو سرعام گولیاں مار دی جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیرس سے متعلق بیان پر فرانسیسی صدر فرانسس اولاند نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو …

پیرس ۔ 27 فروری (اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانسس اولاند نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس امریکا نہیں جہاں لوگوں کو سرعام گولیاں مار دی جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیرس سے متعلق بیان پر فرانسیسی صدر فرانسس اولاند نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے جس سے ہم سب کو مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے اس لئے ایسی صورتحال میں امریکا کو اپنے اتحادیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اتحادی ملک کو تنقید کا نشانہ بنانا درست اقدام نہیں، پیرس امریکا کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا اس لئے امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ فرانس کے ساتھ ایسا نہ کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply