سعودی فوڈ شو میں شرکت کے لئے5مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’سعودی فوڈ شو‘‘ میں شرکت کے لئے5 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں21سے شروع ہو گی جو 23مئی تک جاری رہے گی جس میں دلیہ ، بیوریجز ، پراسیس فوڈ ، تازہ پھل ، …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’سعودی فوڈ شو‘‘ میں شرکت کے لئے5 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں21سے شروع ہو گی جو 23مئی تک جاری رہے گی جس میں دلیہ ، بیوریجز ، پراسیس فوڈ ، تازہ پھل ، سبزیاں ، ڈیری ، گوشت ، سی فوڈ، نمک ، فروزن فوڈ ، ہیلتھ پراڈکٹس اور زراعت سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں