پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا، شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ٹکٹوں کی آن لائن اور آﺅٹ لیٹس پر فروخت بھی آج سے شروع ہوگی لاہور۔27 فروری(اے پی پی )پی ایس ایل کا فائنل5مارچ کو لاہور میں ہوگا جس کے انعقاد میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے ہیں ،حکومت پنجاب کی طرف سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کروانے کے اعلان …
پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا، شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

مزید خبریں
پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا، شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
ٹکٹوں کی آن لائن اور آﺅٹ لیٹس پر فروخت بھی آج سے شروع ہوگی
لاہور۔27 فروری(اے پی پی )پی ایس ایل کا فائنل5مارچ کو لاہور میں ہوگا جس کے انعقاد میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے ہیں ،حکومت پنجاب کی طرف سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کروانے کے اعلان کے بعد شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اسے صوبائی حکومت کا دلیرانہ فیصلہ قرار دے دیا۔ شائقین کرکٹ اپنی سر زمین پر میگا ایونٹ کو دیکھنے کےلئے پرجوش جبکہ پی سی بی حکام فائنل کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ، اس سلسلہ میںپی سی بی کا عملہ تیاریاں مکمل کرنے کےلئے شب و روز کام کررہا ہے ،پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کےلئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین شہریار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فائنل کےلئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا








