اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے آگے سرنڈر نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ افغان …
حکومت دہشت گردوں کے آگے سرنڈر نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے آگے سرنڈر نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر یہاں رہ رہے ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں حملے کیے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند اور جرات مندانہ ہے اور سب دیکھیں گے کہ پورا قذافی سٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا ہو گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں، سب کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جا رہی ہیں ، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے جو بھی اقدامات کرنے پڑے کریں گے اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے








