پاکستان کے معاشی اعشاریئے مثبت ہیں‘ دسمبر میں نئے بجلی گھروں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا مستقل خاتمہ ہوگا‘ نئی سرمایہ کاری میں بھی بڑے پیمانے پراضافہ متوقع ہے، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

فیصل آباد۔27 فروری(اے پی پی )پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور دسمبر میں نئے بجلی گھروں کی تکمیل سے جہاں لوڈشیڈنگ کا مستقل خاتمہ ہوگا وہاں نئی سرمایہ کاری میں بھی بڑے پیمانے پراضافہ متوقع ہے۔ یہ بات وزیر مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے …

فیصل آباد۔27 فروری(اے پی پی )پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور دسمبر میں نئے بجلی گھروں کی تکمیل سے جہاں لوڈشیڈنگ کا مستقل خاتمہ ہوگا وہاں نئی سرمایہ کاری میں بھی بڑے پیمانے پراضافہ متوقع ہے۔ یہ بات وزیر مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تین چار سال قبل پاکستان کی سٹاک مارکیٹ صرف 19000 پوائنٹ پر کھڑی تھی جبکہ آج یہ 55 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل ہمارے جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تھی جو آج 5 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں بھی پچھلے سال کے مقابلہ میںاضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس سال افراطِ زر ساڑھے تین فیصدکے لگ بھگ رہنے کی توقع ہے تاہم ٹیکسٹائل پیکیج کی وجہ سے یہ بڑھ کر 4.1 فیصد بھی ہو سکتا ہے جو کہ قابل برداشت ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply