اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ٹیکسٹائل کے شعبے میں 6 ماہ کے دوران11.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری11.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں مجموعی طور پر 55.4ملین …
ٹیکسٹائل کے شعبے میں 6 ماہ کے دوران11.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ٹیکسٹائل کے شعبے میں 6 ماہ کے دوران11.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری11.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 4 سالوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں مجموعی طور پر 55.4ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔
مالی سال20-2019کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں 37.7ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران2.6ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 3.6ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 11.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی








