نیشنل بینک آف پاکستان کے سالانہ منافع میں 72فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان کے منافع میں کلینڈر سال 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 72فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کلینڈر سال 2023 کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کو 53.10 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2022 کے مقابلے میں 72فیصد زیادہ ہے …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان کے منافع میں کلینڈر سال 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 72فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کلینڈر سال 2023 کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کو 53.10 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2022 کے مقابلے میں 72فیصد زیادہ ہے ۔ سال 2022 میں نیشنل بینک کو 30.83ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا ۔

گزشتہ سال کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی 24.96 روپے ریکارڈ کی گئی جو سال 2022 میں 14.49روپے تھی ۔ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 13.77ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2022کی اسی مدت کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے ۔

سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 11.63 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ۔ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 6.47روپے ریکارڈ کی گئی جو سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں 5.40روپے تھی ۔

مزید خبریں