اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) اسلام آباد ایکسپریس وے پر کورال انٹرچینج کو ای سی او کانفرنس کے لئے آنے والے وی آئی پی موومنٹ کے لئے منگل کو کھول دےا گیا ،کانفرنس کے بعد اسے عام ٹرےفک کے لئے کھول دےا جائے گا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کے تحت کھنہ اور سوہان انٹرچینج پرتعمیراتی کام جاری ہے ۔سی ڈی اے حکام نے ”اے پی پی“ …
ای سی او کانفرنس کیلئے آنے والے وی آئی پی موومنٹ کیلئے کورال انٹرچینج کو کھول دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) اسلام آباد ایکسپریس وے پر کورال انٹرچینج کو ای سی او کانفرنس کے لئے آنے والے وی آئی پی موومنٹ کے لئے منگل کو کھول دےا گیا ،کانفرنس کے بعد اسے عام ٹرےفک کے لئے کھول دےا جائے گا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کے تحت کھنہ اور سوہان انٹرچینج پرتعمیراتی کام جاری ہے ۔سی ڈی اے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتاےا کہ وفاقی ترقےاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے ایکسپریس وے پر کورال انٹرچےنج پر تعمےراتی کام گزشتہ سال شروع کیا تھا اور وفاقی حکومت اورمیئراسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزکی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس منصوبے کو مقررہ وقت مےں مکمل کےا گےا جس پر 1.7 بلین روپے کی لاگت آئی ہے۔








