اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے ہر صورت بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، ملک کی پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے لئے ہر قیمت پر بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے سہ جہتی حکمت عملی …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے ہر صورت بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، ملک کی پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے لئے ہر قیمت پر بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے سہ جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جو کہ آگاہی، تدارک اور قانون پر عمل درآمد پر مبنی ہے۔ نیب کے قانون پر عمل درآمد کے اقدام سے بدعنوانی کے خلاف مہم میں تیزی آئی ہے جس کے مجموعی طور پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔








