اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) نیپال کی بیس بال ٹیم کے کپتان اسور تھاپا نے کہا ہے کہ پاکستانی امن پسند ، مہمان نواز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔ گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسور تھاپا نے کہا کہ 13 ویں ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ شرکت کے لئے جب ہم نیپال سے پاکستان رووانہ …
پاکستانی امن پسند ، مہمان نوازی اورمحبت کرنے والے لوگ ہیں،اسور تھاپا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) نیپال کی بیس بال ٹیم کے کپتان اسور تھاپا نے کہا ہے کہ پاکستانی امن پسند ، مہمان نواز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔ گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسور تھاپا نے کہا کہ 13 ویں ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ شرکت کے لئے جب ہم نیپال سے پاکستان رووانہ ہورہے تھے اس وقت ہمارے دلوں میں مختلف خیالات آرہے تھے اور بڑا خوف تھا کہ جس طرح پاکستانی عوام کے بارے میں باتیں کی جا رہی ہیں لیکن یہاں آکر سب کچھ مختلف پایا۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی امن پسند ، مہمان نواز اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور جو پیار ہمیں یہاں ملا کسی اور جگہ نہیں مل۔








