پاکستان اور لاہور قلندرز کے پریمیئر فاسٹ بالر حارث رئوف انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

کراچی۔ 25 فروری (اے پی پی):پاکستان اور لاہور قلندرز کے پریمیئر فاسٹ بالر حارث رئوف انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اتوار کو لاہورقلندرز کے مطابق پاکستان اور لاہور قلندرز کے پریمیئر فاسٹ بالر حارث رئوف گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک کیچ لینے کے دوران کندھے کی ہڈی میں تکلیف کے باعث پاکستان سپر لیگ …

کراچی۔ 25 فروری (اے پی پی):پاکستان اور لاہور قلندرز کے پریمیئر فاسٹ بالر حارث رئوف انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اتوار کو لاہورقلندرز کے مطابق پاکستان اور لاہور قلندرز کے پریمیئر فاسٹ بالر حارث رئوف گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک کیچ لینے کے دوران کندھے کی ہڈی میں تکلیف کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔وہ 20ویں اوور میں حسن علی کو آئوٹ کرنے کے لیے ایک شاندار کیچ مکمل کرتے ہوئے اپنے کندھے پر عجیب انداز میں گر گئے۔

چوٹ لگنے کے باوجود وہ بازو باندھ کر چلا گئے اور اسکین کرایا۔ حارث رئوف نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ رات انتہائی اچھے چار اوورز کرائے، ایک وکٹ کے ساتھ 22رنز دئیے اور آخری اوور میں کھیل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔میڈیکل پینل نے مشاورت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں صحت یاب ہونے کے لیے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سیزن سے باہر ہونے پر مجبور ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا ہے کہ حارث رئوف ٹیم کے بالنگ اٹیک کے لیے ایک اہم اثاثہ رہے ہیں اور ان کی کمی محسوس کی جائے گی، یہ کوئی بڑی چوٹ یا کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں ہے لیکن انہیں پاکستان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ سمجھتے ہوئے ہم ان کے قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں مضبوط پرفارمنس دینے کے لئے پرعزم ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم حارث رئوف کی انجری پر بہت افسردہ ہیں، انہیں ٹورنامنٹ سے باہر دیکھنا تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ ہماری بولنگ لائن کا اہم ستون ہیں اور ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ہم متحد ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ٹیم ضروربائونس بیک کرے گی۔یہ فرنچائز کے لیے ایک دھچکا ہے لیکن وہ پاکستان کے اہم بالر بھی ہیں، اسی لئے انہیں صحت یاب ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں اور ہم ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اس مشکل وقت میں ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں