راولپنڈی ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں روس کے سفیر ایلیکسی ڈیو نے یہاں ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔روس کے سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی اور روس کی جانب …
جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں روس کے سفیر ایلیکسی ڈیو کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں روس کے سفیر ایلیکسی ڈیو نے یہاں ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔روس کے سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی اور روس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا ۔روس کے سفیر نے دہشت گردی اور معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔








