سرچ آپریشنز کو مخصوص افراد کیخلاف کارروائی قرار دینا مناسب نہیں،امیر مقام

سرچ آپریشنز کو مخصوص افراد کیخلاف کارروائی قرار دینا مناسب نہیں،امیر مقام پختون ہمارے بھائی ، انھیں پنجاب میں رہنے اور کاروبار کرنے کا حق ہے، رانا ثناءاللہ لاہور۔28 فروری(اے پی پی ) مشیر وزیر اعظم امیر مقا م نے کہا ہے کہ سرچ آپریشنز کو مخصوص افراد کے خلاف کارروائی قرار دیکر سیاسی ایشو بنانانامناسب بات ہے،صوبائی وزےر قانون و پارلےمانی اموررانا ثناءاللہ خاںنے کہا ہے کہ پنجاب میں …

سرچ آپریشنز کو مخصوص افراد کیخلاف کارروائی قرار دینا مناسب نہیں،امیر مقام
پختون ہمارے بھائی ، انھیں پنجاب میں رہنے اور کاروبار کرنے کا حق ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور۔28 فروری(اے پی پی ) مشیر وزیر اعظم امیر مقا م نے کہا ہے کہ سرچ آپریشنز کو مخصوص افراد کے خلاف کارروائی قرار دیکر سیاسی ایشو بنانانامناسب بات ہے،صوبائی وزےر قانون و پارلےمانی اموررانا ثناءاللہ خاںنے کہا ہے کہ پنجاب میں بسنے والے پختون ہمارے بھائی ہیں، صوبے میں کومبنگ اور سرچ آپریشنز بلا امتیاز کئے جا رہے ہیں، سرچ کے اس عمل سے ایک عام شہری کو بھی گزرنا پڑسکتا ہے جسکے لیے ہم معذرت خواہ ہیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشز ہماری مجبوری ہیں جسکے بغیر دہشت گردوں کو انکے مذموم مقاصد میں ناکام نہیں کیا جا سکتا ، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ کرتے ہوئے پنجاب کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہیں جو کہ ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply