اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 13ویںاقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے منگل کو اسلام آباد پہنچ گئے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا۔تاجکستان کے صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ آمد پر انکو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاکستان ایئر …
تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 13ویںاقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے منگل کو اسلام آباد پہنچ گئے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا۔تاجکستان کے صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ آمد پر انکو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور تاجکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔معزز مہمان کا استقبال کیلئے آنے والوں سے تعارف کرایا گیا۔








