کراچی۔ 29 فروری (اے پی پی):پی ایس ایل نائن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانےوالے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نائن کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی …
پی ایس ایل نائن،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
کراچی۔ 29 فروری (اے پی پی):پی ایس ایل نائن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانےوالے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نائن کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز میں شان مسعود(کپتان)، ٹم سیفرٹ(وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، انور علی، حسن علی، زاہد محموداور بلیسنگ مزارانی شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسو(کپتان)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، سہیل خان، عثمان طارق اور ابرار احمدشامل ہیں۔گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے۔امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے عبدالمقیت اور نیوزی لینڈ کے کرس گیفانی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائرپاکستان کے عمران جاوید،ریزرو امپائرپاکستان کے فیصل آفریدی اور میچ ریفری پاکستان کے علی نقوی ہیں۔یاد رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل میں کھیلے جانے والے آخری پانچ میچوں میں سے گلیڈی ایٹرز نے چار اور کنگز نے ایک میچ جیتا ہے۔
گلیڈی ایٹرز 6 مارچ 2023 کو کھیلے گئے میچ میں ایک گیند قبل 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 18 فروری 2023 کو کھیلے گئے میچ میں اس نے 6 رنز،20 فروری 2022 کو کھیلے میچ میں 23 رنز اور 29 جنوری 2022 کو کھیلے میچ میں26 گیندوں قبل 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ کنگز نے کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں صرف ایک مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جو اس سے19 جنوری2021 کو14 رنز سے حاصل کی تھی۔








