پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کا فوجی عدالتوں کے حوالے سے 21 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے، فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال مزید توسیع کی جائے گی

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے 21 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کرلیا ہے جس کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال مزید توسیع کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے 21 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کرلیا ہے جس کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال مزید توسیع کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اﷲ، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد، سینیٹر سراج الحق، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شیریں مزاری، سینیٹر اعظم سواتی، حاجی غلام احمد بلور، شیخ رشید احمد، شیخ صلاح الدین، آفتاب احمد خان شیرپاﺅ، حاجی شاہ جی گل آفریدی اور سینیٹر مشاہد اﷲ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اتفاق رائے سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ پیپلز پارٹی بھی آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے اس فیصلے میں شریک ہوگی۔

Leave a Reply