اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کی مالی ضروریات بالخصوص آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ کے حوالے سے امورزیر غور آئے ۔پاک فوج کے جاری منصوبوں اور نئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کی مالی ضروریات بالخصوص آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ کے حوالے سے امورزیر غور آئے ۔پاک فوج کے جاری منصوبوں اور نئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت مسلح افواج کے ڈویلپمنٹ اور قومی سلامتی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریگی۔








