وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ای سی او ممالک کی وزراتی کونسل کے اجلاس پر تبصرہ

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطہ بالخصوص مغربی اور وسطی چین میں ترقی کی بھرپور گنجائش ہے جس سے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے مواقع پیدا ہوں گے، ای سی او ممالک کی وزراتی کونسل کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل کے اجلاس میں انتہائی اہم دستاویز ای سی او …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطہ بالخصوص مغربی اور وسطی چین میں ترقی کی بھرپور گنجائش ہے جس سے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے مواقع پیدا ہوں گے، ای سی او ممالک کی وزراتی کونسل کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل کے اجلاس میں انتہائی اہم دستاویز ای سی او وژن 2025ءکی منظوری دی گئی جس سے خطہ کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی تاہم مواصلات، تجارت اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کیلئے اس دستاویز پر عمل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ای سی او کے مقاصد کے حصول کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک ایسا اہم منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ تنظیم کے تمام رکن ممالک مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2025ءکے مقاصد کے حصول کیلئے بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے جس سے خطہ میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply