پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان ، مارچ کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 52 پیسے فی لٹر اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا اعلان کیاہے، مارچ کے مہینے کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 52 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 73 پیسے اور 66 پیسے کے معمولی اضافہ کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا اعلان کیاہے، مارچ کے مہینے کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 52 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 73 پیسے اور 66 پیسے کے معمولی اضافہ کے ساتھ 44 روپے فی لٹر مقرر کر دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کو میڈیا گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2.96 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.18 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 17.25 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.94 روپے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران خام تیل کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے

Leave a Reply