لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔ انہیں فول پروف سیکورٹی میں ان کے ہوٹل اور بعدازاں قذافی سٹیڈیم پہنچایا جائے گا ۔تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سکےورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار تعنیات کیے جائیں گے۔کھلاڑیوں کیلئے4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو سکےورٹی کے حصار …
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے

مزید خبریں
لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔ انہیں فول پروف سیکورٹی میں ان کے ہوٹل اور بعدازاں قذافی سٹیڈیم پہنچایا جائے گا ۔تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سکےورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار تعنیات کیے جائیں گے۔کھلاڑیوں کیلئے4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو سکےورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مختلف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا۔میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری، لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔








