وزیراعظم محمد نواز شریف کا اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لئے بہتر تعاون کے ذریعے آگے کی جانب پیشرفت کا وقت آگیاہے، پاکستان کا محل وقوع بہترین ہے، ایکو کو ایک طاقتور اقتصادی بلاک بنانے اور ترقی کی جانب پیشرفت کے لئے اسے ایک موثر ادارہ بنانے کے مشترکہ وژن کے حصول کے لئے پاکستان کے پاس …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لئے بہتر تعاون کے ذریعے آگے کی جانب پیشرفت کا وقت آگیاہے، پاکستان کا محل وقوع بہترین ہے، ایکو کو ایک طاقتور اقتصادی بلاک بنانے اور ترقی کی جانب پیشرفت کے لئے اسے ایک موثر ادارہ بنانے کے مشترکہ وژن کے حصول کے لئے پاکستان کے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے،ممبر ممالک کے مابین رابطوں کو استوار کرنے اور تجارتی راستوں پر توجہ دینا چاہتے ہیں، ہم البیرونی، فارابی، سعدی، رومی اور اقبال جیسے عظیم لوگوں کے قابل فخر وارث ہیں، جنوبی اور وسطی ایشیا میں سی پیک کو اب توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں رابطوں اور تجارت کے فروغ کا بنیادی منصوبہ تسلیم کیا جا رہا ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل کرنا ہمارا مقصد رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وہ اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا وقت اب آ چکا ہے اور یہ بہترین وقت ہے کہ آگے کی جانب پیشرفت کی جائے، علاقائی خوشحالی کے لئے رابطوں کے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اس سے زیادہ مناسب وقت پہلے کبھی نہیں آیا۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں تمام 10 رکن ممالک کے8 مملکتی و حکومتی سربراہان موجود ہیں، ان میں پاکستان کے علاوہ ایران، آذربائیجان، ترکی، افغانستان، تاجکستان، قزاخستان، ترکمانستان، کرغزستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

Leave a Reply