پاکستانی ٹیم 11 ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے (کل) قطر روانہ ہوگی، گرین شرٹس اردن کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم 11ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جیت کا عزم لئے (کل) جمعرات کو قطر روانہ ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا اور گرین شرٹس ابتدائی روز اردن کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ دو روزہ ایونٹ میں 11 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم 11ملکی ایشین رگبی سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جیت کا عزم لئے (کل) جمعرات کو قطر روانہ ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا اور گرین شرٹس ابتدائی روز اردن کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ دو روزہ ایونٹ میں 11 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، اردن، سنگاپور، گروپ بی میں فلپائن، قطر اور نیپال، گروپ سی میں بھارت اور یو اے ای اور گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، ایران اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply