اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے، محاذ آرائی اور افراتفری نہیں، سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے کی جاتی ہے دشنام طرازی، گالی گلوچ اور ہیجان انگیزی سے نہیں، پارٹیاں تبدیل کرنے والے اچھے سیاسی اور جمہوری اصولوں کےلئے زہر قاتل ہیں، عزت عہدے سے نہیں کردار …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اپنے حلقہ کے دورہ کے دوران عوام، اکابرین اور منتخب نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے، محاذ آرائی اور افراتفری نہیں، سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے کی جاتی ہے دشنام طرازی، گالی گلوچ اور ہیجان انگیزی سے نہیں، پارٹیاں تبدیل کرنے والے اچھے سیاسی اور جمہوری اصولوں کےلئے زہر قاتل ہیں، عزت عہدے سے نہیں کردار سے ہوتی ہے۔ بدھ کو اپنے حلقہ کے دورہ کے دوران ہرکہ، پاپین بنگلہ اور دیگر مقامات پر عوام، اکابرین اور منتخب نمائندوں سے بات چیت سے کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے، جہاں ایک طرف مسائل کا انبار ہے وہاں دوسری طرف عوامی توقعات ہیں مگر اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے۔







