کروٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی ثابت ہوں گے، پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور بجلی کی موجودہ قیمتیں بھی کم ہوں گی،صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کروٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے، آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات پوری ہونے کے بعد ہم نیشنل گرڈ کو تقریباً 6 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم کریں گے جس سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کروٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے، آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات پوری ہونے کے بعد ہم نیشنل گرڈ کو تقریباً 6 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم کریں گے جس سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور بجلی کی موجودہ قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ بدھ کو آزاد کشمیر میں پن بجلی کے تین بڑے پیداواری منصوبوں پر کام کرنے والی چین کی معروف کمپنی ”چائنا تھری گورجیز کارپوریشن“ کے حکام نے گزشتہ روز یہاں کشمیر ہاﺅس صدارتی سیکرٹریٹ میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 720 میگا واٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 1124 میگاواٹ اور ماہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 640 میگا واٹ پر کام کی رفتار اور منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ کروٹ اور کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں جبکہ ماہل پراجیکٹ کو بھی سی پیک میں شامل کرانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply