چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا علاقائی بیورو بلوچستان کی سالانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیبملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے،ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،نیب کی بدعنوانی کی روک تھام کی سہہ جہتی پالیسی کے موثرنتائج سامنے آئے ہیں ،2017میں بھی اس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیبملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے،ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،نیب کی بدعنوانی کی روک تھام کی سہہ جہتی پالیسی کے موثرنتائج سامنے آئے ہیں ،2017میں بھی اس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے علاقائی بیورو بلوچستان کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب بلوچستان علاقائی بیورو کی 2016ءکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی، ٹیم نے 27فروری سے یکم مارچ کے دوران سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ چیئرمین نیب کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر بلوچستان بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply