ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ سے ملاقات

ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ سے ملاقات پیشہ ورانہ امور اورپاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان پاک بحریہ اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار نے بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ سے نیول ہیڈکوارٹرز میںملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق …

ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ سے ملاقات
پیشہ ورانہ امور اورپاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار نے بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ سے نیول ہیڈکوارٹرز میںملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور اورپاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے علاقائی میری ٹائم خطے میں امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے زیرِانتظا م حا لیہ دنوںمیں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی مشق امن کا زکر کیا اور اس مشق میں ترک بحریہ کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ترک کمانڈر نے بحری مشق امن 17 کے تحت غیرملکی بحری افواج کو یکجا کرکے سمندروں میں امن واستحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے سمندر میں دہشتگردی اور بحری قزاقی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم و کارکردگی کی تعریف کی اور اس ضمن میں کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اورکاوئنٹر پائیریسی آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کوخراج تحسین پیش کیا۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیاں دفاعی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply