اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہولوسی آکار نے بدھ کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو …
ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہولوسی آکار کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہولوسی آکار نے بدھ کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔بعدازاںپرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ جنرل ہولوسی آکار نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔







