دشمن کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوششیں ناکامی سے دوچار ہو رہی ہیں، وفاقی وزیربرجیس طاہر

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر مذموم کوششیں ناکامی سے دوچار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او سمٹ کا پاکستان میں کامیاب انعقاداس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر مذموم کوششیں ناکامی سے دوچار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او سمٹ کا پاکستان میں کامیاب انعقاداس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر ایک مضبوط پوزیشن رکھتا ہے اور اس سمٹ کے کامیاب انعقاد، پاکستان کی خطہ میں اہمیت اور اس کی سٹرٹیجیک لوکیشن کی بھی اہمیت کا بھی کھلا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطہ کا درجنوں ممالک کےلئے انتہائی اہمیت کا حا مل بن چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس خطہ کے اربوں افراد کو مستفید کرنے کےلئے کئی ممالک سی پیک منصوبے کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث پاکستان کے دُشمن سخت بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں اور وہ شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply