کراچی ۔ یکم مارچ (اے پی پی) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد نواجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں‘ مستقبل میں نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، سندھ کے ہر نوجوان کے لئے سندھ گورنر ہاﺅس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مستقبل …
گورنر سندھ محمد زبیر کا یوتھ پارلیمنٹ ممبرز 2017ءکی تقریب حلف برداری سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ یکم مارچ (اے پی پی) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد نواجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں‘ مستقبل میں نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، سندھ کے ہر نوجوان کے لئے سندھ گورنر ہاﺅس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مستقبل کے لیڈروں کی تیاری خوش آئند ہے امید ہے ماضی میں جو غلطیاں و کوتاہیاں سیاستدانوں سے سرزد ہوئی وہ یہ نوجوان لیڈر نہیں دہرائیں گے کیونکہ یہ تربیت یافتہ نوجوان ہیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں یوتھ پارلیمنٹ ممبرز 2017ءکی تقریب حلف برداری سے کیا ۔








