دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا اسلام آباد میں ہونے والا سربراہ اجلاس انتہائی کامیاب رہا جس میں ترکی اور ایران سمیت متعدد ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم نے شرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا اسلام آباد میں ہونے والا سربراہ اجلاس انتہائی کامیاب رہا جس میں ترکی اور ایران سمیت متعدد ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم نے شرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او کے سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ بہت ہی اہم دور سے گزر رہا ہے اوردنیا بھر میں سیاسی و اقتصادی حوالے سے بھی بہت تبدیلیاں آ رہی ہی، اس وقت دنیا کا فوکس معیشت ہی کی طرف ہے کہ کس طرح سے علاقائی روابط استوار کیے جا رہے ہیں اور اقتصادی بلاکس بنائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ای سی او ریجن کے لوگوں کی بھی اپنے اس ریجن سے یہی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ یہاں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اورمعدنی ذخائر کے موجود ہونے کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کر کے خطے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply