جے یو آئی کے صد سالہ یوم تاسیس کا انعقاد پوری دنیا کیلئے امن کا پیغام ثابت ہوگی ،مولانافضل الرحمن

ٹانک ۔01 مارچ (اے پی پی)جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جے یو آئی کے صد سالہ یوم تاسیس کا انعقاد پوری دنیا کیلئے امن کا پیغام ثابت ہوگی ۔ سی پیک منصوبہ سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانک میں جے یو آئی کے صد سالہ تقریبات کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع …

ٹانک ۔01 مارچ (اے پی پی)جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جے یو آئی کے صد سالہ یوم تاسیس کا انعقاد پوری دنیا کیلئے امن کا پیغام ثابت ہوگی ۔ سی پیک منصوبہ سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانک میں جے یو آئی کے صد سالہ تقریبات کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا شریف الدین ،محمد زکریا فدا محمد بیٹنی محمد شعیب شیخ بشیر احمد نقشبندی شمس الزمان شمس تحصیل ناظم ہیبت خان نائب ناظم ملا عبدالرحمن کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پشتونوں مذہبی جماعتوں اور مہاجرین کے خلاف امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائےگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام سیاسی جماعت ہے جو ملک اور عوام کی ترقی کیساتھ ساتھ بین لاقوامی مسائل کا فوری حل چاہتی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply